کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں نیشنل پارٹی بارکھان کے رہنما میاں خان کھیتران سمیت دیگر افراد کی ماورائے آئین گرفتاری اور جبری گمشدگی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ میاں خان کیھتران ایک منتخب بلدیاتی نمائندہ ہیں
جنہیں ان کے گھر کی چادر و چار دیواری کی پامالی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، بارکھان سے دیگر طلبا و نوجوانوں کو ماورائے آئین گرفتار کرکے لاپتہ کیا گیا ہے۔
جو کہ آئین، قانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ انسانی حقوق و آزادی انتہائی مقدم ہے اگر کوئی بھی فرد کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہے تو ان کو آئین و قانون کے مطابق گرفتار کرکے عدالتوں کے زریعے سزا دی جاسکتی ہے۔
لیکن افسوس ہے کہ ائین و قانون پر عمل نہیں کیاجاتا ہے اور لوگوں کو ماورائے آئین و قانون گرفتار کر جبری طور پر گمشدہ کیا جاتا ہے۔نیشنل پارٹی ایسے غیر آئینی و غیر جمہوری اقدامات کی مذمت کرتی ہے۔