کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ ہم نے 8قومی اجتماعی مطالبات لاپتہ افراد،چیک پوسٹیں بندکرنے ساحل روزگارمعدنیات کی حفاظت وسیکورٹی فورسزکے غلط رویہ کے حوالے سے لیکراسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کیاحکومت سے مزاکرات کے بعد8نکات پر بات کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیا
اب حکومت کو6ماہ کا وقت دیاہے امیدہے مطالبات مان لیے جائیں گے اگرہمارے مطالبات پرعمل درآمد نہ ہواتو6ماہ بعدپھرحق دولانگ مارچ لیکرجی ایچ کیوجائیں گے۔
بلوچستان کے مسائل کے حل8نکات منوانے کیلئے صوبائی حکومت کوہماراساتھ دیناچاہیے ہم اہلیان بلوچستان کی وکالت کررہے ہیں۔بلوچستان کی پارٹیاں ایک دوسرے پرالزامات، تہمتیں لگانے کے بجائے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچز کے مقابلے کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق دوبلوچستان لانگ مارچ سے واپسی پرجماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پرجماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیرعبدالنعیم رندنائب امیرضلع جمیل احمدمشوانی نے بھی خطاب کیااستقبالیہ تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی وضلعی قائدین بھی موجود تھے مولنا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ کرپشن کمیشن ودیگرمافیازکے خلاف بھی لانگ مارچ کریں گے۔
دیانتداری سیکام کے بجائے وزارتیں تقسیم کی جارہی ہیں سیکورٹی والے پی ایس ڈی پی کے بجائے سیکورٹی پرتوجہ دیں سیاستدانوں کیساتھ سیکورٹی والوں پربھی نظررکھنے کی ضرورت ہے۔چمن سے گوادرتک بارڈرکھلنے ودیگرمطالبات میں صوبائی حکومت کوہماراوکیل بنناچاہیے۔
ہمارے دکھ درد لاپتہ افراد بارڈرساحل معدنیات کی حفاظت جیسے مسائل ہم نے پیش کیے ہماری صوبائی حکومت کواس کیس میں ہماری وکالت کرکے عوام میں سرخروہوناچاہیے ایٹم بم ڈرون میزائیل کے تجربات بلوچستان میں ہورہے ہیں لیکن تعلیم وصحت کی سہولیات عوام کوپہنچانے روزگاردینے کے تجربات کیوں نہیں کیے جاتے۔
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے مزیدکہا کہ بلوچستان میں کچھ لوگ انتشار پھیلانا چاہتے ہیں انتشار کے بجائے اتحادواخلاص کی ضرورت ہے ہم قوم پرست نہیں خداپرست ہیں۔ہرظالم وقاتل کے خلاف کھل کربات کریں گے جدوجہد کریں گے ہماری پالیسی مشارت سے ہماری اپنی پالیسی ہیں۔ہمیں چیک پوسٹ ایف سی نہیں تعلیم روزگارامن ترقی چاہیے۔
وفاقی حکومت سے 8نکات پر بات کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہیں اور حکومت کو6ماہ کا وقت دیاہے اگرہمارے مطالبات پرعمل درآمد نہ ہواتو6ماہ بعدجی ایچ کیوجائیں گے