کوئٹہ: تحریک حقوق طلبہ الائینس کا اجلاس، زیر صدارت مرکزی چیئرمین بی ایس او پجار بوہیر صالع بلوچ، بی ایس او پجار اور نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ، بی ایس او کے مرکزی سیکٹری جنرل صمند بلوچ اور پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ارگنائزر سیف اللہ خان نے شرکت کی۔اجلاس میں زرعی یونیورسٹی کے خلاف سازش اور بلوچستان کے دیگر تعلیمی اداروں کی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی۔اجلاس میں زرعی یونیورسٹی کی بحالی،
یونیورسٹی کی عمارت پر صوبائی حکومت کے قبضے، اور وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اجلاس مین مند درجہ زیل اہم فیصلہ لئے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زرعی یونیورسٹی کے اندر پی ایس او کے احتجاج کو تحریک طلبہ الائیس کے تحت احتجاجی تحریک کو اگے لے جایا جاے گا۔اجلاس مین مزید فیصلہ کیا گیا کے زرعی یونیورسٹی کے قیام تک ائینی اور سیاسی محاز پر پر امن تحریک کی شکل مین حقوق کی جنگ کو لڑا جاے گا ۔اجلاس مین مزید فیصلہ کیا گیا
کے زرعی یونیورسٹی کے حقیقی قیام تک تمام طلبہ تنظیمیوں ،سیاسی پارٹیوں ،وکلا تنظیموں ،صحافتی تنظیموں اور دیگر تمام یونین کے ساتھ رابطہ کر کے مشترکہ حکمت عملی کے زریعہ زرعی یونیورسٹی سمیت بلوچستان کے دیگر تعلمی اداروں کے خلاف حکمرانوں کی سازشوں برپور مقابلہ کیا جاے گا ۔اجلاس مین جامع بلوچستان کے لینگیویجسٹک ڈیفارٹمنٹٹ سمیت دیگر ڈیفارٹمنٹ کے بندیش کے حوالہ سے سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور کسی بھی ڈیفارٹمنٹ کے خاتمہ کے سخت ترین ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس مین اس بات کو واضع کیا گیا کے طلبہ تنظیمین کسی بھی ادارے کی مخالفت نہیں کرتے،
مگر زرعی یونیورسٹی کے قیام کے لیے مخصوص عمارت کو کسی چھوٹے ادارے کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔
اگر صوبائی حکومت واقعی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے سنجیدہ ہے تو نیوٹک کے لیے کسی دوسری عمارت کا بندوبست کرے۔ زرعی یونیورسٹی کی عمارت کو نیوٹک کے حوالے کرنا بلوچستان کی زراعت کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیلنے کی سازش سمجھی جائے گی، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں طلبہ تنظیموں کے درمیان مزید رابطے قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں بی ایس او پجار ، بی ایس او، پی ایس او اور پی ایس ایف کے ذمہ داران موجود تھے۔
جن مین بی ایس او کے مرکزی وائس چیرمین نزیر بلوچ ، پی ایس او کے طرف سے مرکزی سینئیر آرگنائزر سید زین اللہ مرکزی اطلاعات آرگنائزر اسفندیار مرکزی مالیات آرگنائزر محمود اچکزئی مرکزی آفس آرگنائزر نواز خپلواک بی ایس پجار کی طرف سیمرکزی سیکٹری اطلاعات ادریس بلوچ صوابائی جنرل سیکٹری شیمرید رشید اراکین سنٹرل کمیٹی اغا حق نواز شفیق مہر اور وسیم بلوچ موجود تھے