|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے جوہری پروگرام اور  ابراہم ایکارڈ ز سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا۔

امریکی صدر  نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر  جاری پیغام میں کہا اب ایران کی جوہری صلاحیت  مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ ان کے لیے بہت اہم ہے کہ  تمام مشرقی وسطیٰ کے ممالک  معاہدات ابراہیمی میں شامل ہوجائیں۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ ابراہم ایکارڈز  میں  مشرقی وسطیٰ کے ممالک کے شامل ہونےکے بعد خطے میں امن یقینی ہوجائےگا۔

یاد رہے کہ ابراہم ایکارڈز  اسرائیل اور  عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو  معمول پر لانے کے لیے طے پانے والے معاہدوں کا ایک سلسلہ ہے جسے ٹرمپ نے اپنی گزشتہ حکومت کے دور میں متعارف کروایا تھا۔

2020 میں یو اے ای اور  بحرین ابراہم ایکارڈز  میں شامل ہوئے تھے تاہم بعد ازاں مراکش اور سوڈان نے بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر  لانےکے معاہدے پر دستخط کردیے تھے۔