کوئٹہ: سینئر سیاست دان وسابق سینیٹرنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچستان کی مٹی نے ہماری قومی تہذیب کو جنم دیا، ہمیں قومی شناخت دی،اس سرزمین اور مٹی سے قیمتی کوئی چیز نہیں بلوچستان کا ہر فرد اپنی سرزمین کا وارث ہے۔
یہ بات انہوں نے پیر کے روز سراوان ہاؤس میں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہاکہ بلوچستان کی قومی، تاریخی،سیاسی، انسانی و جمہوری حقوق، آئین وقانون اور اخلاقیات کی بالادستی کیلئے جہدوجہد کررہے ہیں،
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ بلوچستان اور خیبر پختواء کے وسائل پر قبضہ کو دوام بخشنے کیلئے اسمبلی سے منظور کیا گیا،بلوچستان کے لوگ اس ایکٹ کو قطعاً قبول نہیں کریں گے،
جب ہمارے آباؤ اجداد نے قومی تشکیل کیلئے قربانیاں دیں اس وقت معدنیات یا سونا نہیں مٹی تھی جس مٹی میں ہماری قومی تہذیب نے جنم لیا اورہمیں قومی شناخت دی
وہ مٹی سب سے زیادہ قیمتی ہے بلوچستان کا ہر فرد اپنی سرزمین کا وارث ہے،انہوں نے کہاکہ آج وقت ہے کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتیں بلوچستان کے حقوق کے دفاع کیلئے کھڑی ہوں یااپنے گروہی وجود کو برقرار رکھنے کیلئے قومی حقوق سے دستبرار ہوجائیں کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ صوبے میں امن وامان کو جواز بناکر لیویزکو پولیس میں ضم کرنے کی سازش ہورہی ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ اس سازش کو ناکام بنائیں۔