|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2025

 

امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد گروپ قرار دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا دہشتگردی کی روک تھام کے لیے عزم برقرار ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے نے کراچی ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی، حملے میں 31 افراد شہید ہوئے، 300 یرغمال بنائے گئے تھے۔