|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2025

کوئٹہ : پارلیمانی سیکرٹری محکمہ S&GAD بلوچستان نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان انجینئر عبدالمجید بادینی نے کہا کہ پاکستان کا یومِ آزادی محض ایک جشن نہیں بلکہ ایک عہدِ وفا ہے

جو ہمیں اْن لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے شہداء نے وطن کے دفاع کے لیے پیش کیں۔یہاں جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں،جرات اور ایمانی جذبے سے دشمن کو شکستِ فاش دی، چاہے وہ بیرونی جارح ہو یا اندرونی سازش کرنے والا۔

‘‘معرکہ? حق’’ کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی دشمن نے اس پاک سرزمین پر میلی نگاہ ڈالی، ہماری افواج نے ایمان، قربانی اور اتحاد کے ہتھیار سے اسے ناکام بنایا۔ملک کی تروقی خوشحالی امن کیلئے سب ملکرکرداراداکریں ملک اوران کی آزادی کی قدرکریں پاکستان میں اسلامی نظام قائم ہوگی تومسائل حل مشکلات سے نجات مل جائیگااسلامی پاکستان ہی کی بدولت خوشحال بلوچستان بن سکتاہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک ہمارے وطن کو امن و استحکام عطا فرمائے،

اور ہماری افواج کو ہمیشہ فتوحات سے ہمکنار کرے۔پوری قوم کے لیے دعاہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی، خوشحالی، امن اور وحدت کی منزل عطا کرے، شہداء کے درجات بلند فرمائے، غازیان کو صحت و تندرستی دے، اور ہر میدان میں پاکستان کو کامیاب و کامران کرے۔