|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2025


خضدار :  خضدار شہر کیلئے `2013` میں منظور کردہ گیس پلانٹ کے افتتاح ابتک التوا کا شکار ہوگیا پلانٹ کاکام آج تک شروع نہ ہوسکا

عوامی نمائندگان کی بدنیتی `16 لاکھ` کے لگ بھگ خضداری عوام کو اذیت اور پریشانی میں مبتلاہے خضدار کو آج تک حقیقی نمائندہ نہیں مل گیا ہے ووٹ اور انتخابات کے وقت لوگوں کی خوشامدی اور سال بھر کی پرانی فوتگی سیاستدانوں کو یاد آکرسیاسی تعزیتوں کیلئے اپنی ذاتی مفادات کی خاطرلوگوں کے گھروں تک آسکتے ہیں

مگر آج عوام اس مہنگائی کی وجہ سے مشکلات اور پریشانیوں میں میں مبتلا ہیں عوامی نمائندگان اپنے عیاشیوں سے فارغ نہیں ہے سب کو بخوبی علم ہے خضدار کے عوام کیلئے ایک قوم دوست عوامی نے خضدار کیلئے وفاق سے `100 کیوسک گیس پلانٹ کی منظوری لیکر خضدار کے عوام کی دیرینہ تمنا کو پورا کردی لیکن بد قسمتی سے سابق وفاقی دورحکومت کی مدت چند وقت کے بعد پورا ہوکر گیس پلانٹ کی افتتاح رہ گیا

حالانکہ گیس پلانٹ کیلئے خضدار سنی میں جگہ بھی مختص ہے اورگیس پلانٹ کے لئے ایک قوم پرست پارٹی کے ضلعی قیادت نے `5 مارچ 2016` کو ایک تاریخی ریلی بھی منعقد کیاگیا اور اسی ریلی میں حکومت سے جلد افتتاح کا مطالبہ بھی کیا گیا اور اسکے بعد پارٹی کے ورکروں نے`2017`میں تین روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگاء گئی اس کیمپ میں بھوک ہڑتالیوں سے مذاکرات کیلئے سابق ڈپٹی کمشنر نے کیمپ آکر قوم پرست پارٹی کے ورکروں کو یقین دلاکر اور منظور کردہ گیس پلانٹ کے فائل دکھائی اور جگہ کوبھی دیکھایا گیا

وہ آج تک ریکارڈ پر موجود ہے اور انہیں جوس پلاکر بھوک ہڑتالی کیمپ کو ختم کروادی مگر بد قسمتی سے آج تک گیس پلانٹ کا افتتاح التوا کا شکار ہوکر عوامی نمائندگان کریڈیٹ لینے کے چکر میں خضدار کے عوام کو قدرتی گیس کے سہولت کی فراہمی کرنے میں جان وبوجھ کر محروم رکھا گیا

ہے عوامی وسیاسی حلقوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکٹریری بلوچستان کمشنر قلات ڈویژن ڈپٹی کمشنر خضدار ودیگر حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خضدار کے منظور کردہ گیس پلانٹ کی افتتاح کو یقینی بناکر عوام کو قدرتی گیس کے سہولت سے استعفادہ حاصل کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے۔