|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2025

کوئٹہ:  عوامی نیشنل پارٹی مرکزی کمیٹی کے ممبر اور رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ وسائل پر قبضہ گیری ہے جس سے ہمیشہ پشتون بلوچ اقوام میں احساس بیگانگی احساس محرومی بڑھی ہے غیر جمہوری عملیات کی نتیجے میں ملک دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملک سمندر خان کاسی کی شمولیت کے موقع پر ان کی رہائش پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرست رہنما ملک سمندرکاسی ایڈوکیٹ کواے این پی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

ملک سمندرخان کاسی زمانہ طالب علمی سے قوم پرست نظریات سے جڑے رہے ہیں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے فعال کردار ادا کرتے آرہے ہیں ۔

اس موقع پر ملک سمندر خان کاسی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور لیڈروں کی یہ خاصیت رہی ہے کہ اپنے دیرینہ نظریاتی اور فکری جمہوری سیاسی ساتھیوں کی حال پرسی کرتے ہیں اور انہیں ملکی صوبائی اور علاقائی صورتحال سے باخر رکھتے ہیں

اس وقت بلوچستان اور خیبر پشتونخوا میں آپریشن شروع ہے باالخصوص پشتون علاقوں میں لاکھوں ایکڑ اراضی غیر مقامی لوگوں کو الاٹ کی جاچکی ہے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ وسائل پر قبضہ گیری ہے جس سے ہمیشہ پشتون بلوچ اقوام میں احساس بیگانگی احساس محرومی بڑھی ہے اس غیر جمہوری عملیات کی نتیجے میں ملک دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی ۔