کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے 9 حلقوں کی کمیٹیوں کے سربراہان کا اہم اجلاس زیرِ صدارت جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی منعقد ہوا اجلاس میں جماعت کے فعالیت پر کافی غور خوص کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن یونٹوں کا ابتک انتخابات نہیں ہو اہے دوروز میں شیڈول جاری کیا جائے گا
اجلاس میں امن و امان کی نام پر نیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور یہ صوبائی حکومت کی ناکامی کا بدترین ثبوت ہے عوام سے کروڑوں روپے پیکیجز کے نام پر لیے رہے ہیں نیٹ کی سہولیات 20 دونوں سے نہیں ہے اجلاس سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اہل علم کی رہبری میں سوچ سمجھ کر اقدامات آٹھاے تاکہ مساجد کی حوالے سے کوئی ایسا فیصلہ صادر نہ ہو تاکہ بعد میں حکومت معاملات کو کنٹرول نہیں کرسکے انہوں نے کہا کہ مدارس ومساجد کی بقاء اور تحفظ کے لیے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے
مساجد کو شہید کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی جمعیت کا عزم اس معاملے پر غیر متزلزل ہے اور وہ ہر ممکن قانونی، جمہوری اور پرامن طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ان مقدس مقامات کا تحفظ یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت کا ہر کارکن اور رہنما اس مشن میں پوری طرح سے شامل ہے اور انشاء اللہ مساجد کے تقدس اور تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ ہم اپنے مقاصد کے حصول تک پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے اور کسی بھی صورت حال میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام مساجد اور مدارس کے تحفظ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی