|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2025

کوئٹہ :  نیشنل پارٹی کلی عالمو یونٹ کے زیر اہتمام نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کے اعزاز میں عصرانے کی تقریب ٹکری کریم لانگو کی رہائش گاہ میں منعقد ہوئی۔عصرانے سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو و مرکزی کمیٹی کے ممبر نیاز بلوچ نے کہا کہ عالمو نیشنل پارٹی کا گڑھ رہا ہے۔عالمو کا دوسرا نام وفا اور جدوجہد ہے۔

جس نے ہمیشہ قومی سیاست میں بنیادی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حلقے سے قوم پرست مذہب پرست قومی سطح کے جماعتوں نے کامیابی حاصل کی لیکن افسوس ہے کہ یہ حلقہ تعمیر و ترقی سے دور رہا۔اقتدار میں آکر کلی عالمو کو فراموش کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کلثوم نیاز بلوچ براہ راست یہاں کی نمائندہ نہیں لیکن وہ اپنی عوامی سوچ کے بدولت محدود وسائل کی باوجود عوامی خدمت کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

اسمبلی فورم میں بھی بلوچ و بلوچستان کی حقیقی مسائل کی بلند آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ماضی میں بھی یہاں خدمت و تعمیر و ترقی کو ممکن بنایا اور اب بھی کلثوم نیاز بلوچ کی قیادت میں تسلسل کو دہرانے میں مصروف ہے ۔

کلی عالمو میں پانی کا مسلہ انتہائی سنگین ہے اس لیے اس سنگینی کا ادراک رکھتے ہوئے یہاں کلثوم نیاز بلوچ کی فنڈز سے ابنوشی اسکیم فراہم کی گئی تاکہ عوام صاف پانی حاصل کرسکے۔

اس موقع پر ٹکری آغا محمد لانگو ٹکری کریم لانگو اختر لانگو حاجی سردار گل حسن لانگو رئیس وسیم لانگو حاجی لونگ بلوچ شعیب بلوچ محمد جان بلوچ خالد بلوچ یار جان لانگو نوروز لانگو حاجی بابل لانگو بشیر جان سمیت دیگر موجود تھے۔