کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نیناروے کپ کے چمپین ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز سے کراچی لیاری میں ملاقات کرکے انکو بلوچی چادر پہنایا اور حوصلہ افزای کی.
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری اور بلوچستان کے نوجوانوں نے ہمیشہ پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے اگران نوجوان باہمت کھلاڑیوں کی مدد،رہنمائی اورحوصلہ افزائی کی جائے توکھیل وتعلیم اورکاروبارکی دنیامیں مزیدترقی کامیابی دکھاسکتے ہیں۔
بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت،باہمت اورجفاکش ہیں۔بلوچستان کوحقوق وسائل ترقی امن دینے سے پاکستان بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔اس موقع پرمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ پشتون نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوی کمی نہیں
جیسے لیاری کے نوجوانوں نے ناروے میں کپ جیت کر ثابت کردیا ہے گوادر سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار سبحان کریم نے اپنے محنت اور لگن سے دنیا بھر میں اپنا ٹیلنٹ منوایا ہے اور آج انگلینڈ جیسے ملک میں اپنا جوہر دکھارہے ہیں.
بلوچ بچوں نے بھی اس دفعہ شاندار کارکردگی دکھا کر سب کو حیران کردیا ہے۔ آخر میں اس نے کہا کہ منفی سرگرمیوں سے خود کو بچایں اور اسپورٹس کی جانب اپنا توجہ مرکوز رکھیں تاکہ ملک و قوم کا نام روشن و بلند ہو۔