|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2025

کوئٹہ: کوئٹہ ڈوپلمنٹ اتھارٹی نے شہر کے معروف بیکن ہائوس اسکول کی عمارت کو سیل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ڈوپلمنٹ اتھارٹی نے لیز کی توسیع کے تنازعہ پر کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر واقعہ بیکن ہائوس اسکول کو سیل کردیاہے،

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے عسکر خان نے بتایا کہ بیکن ہائوس اسکول کو 1989میں زمین لیز پر دی گئی تھی جو کہ 2019 میں ختم ہوئی تاہم اس کے بعد سے لیز توسیع میں سکول نے لیت و لعل سے کام لیا ۔انہوں نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ کو متعدد بار اس حوالے سے آگاہ بھی کیا گیا جبکہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر ایک اور منزل بھی قائم کی جارہی تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ 94ہزار اسکوائر فٹ کے قریب رقبے کے سکول پر تجدید کے بعد کم و بیش کروڑوں روپے بنتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت سے اسٹے آرڈر ختم ہونے کے بعد ادارے نے سکول کو سیل کیا ہے ۔ دوسری جانب بیکن ہائوس اسکول انتظامیہ نے والدین کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کیو ڈی اے کے اقدام کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کر رہے ہیں ۔