کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ کورٹ کے واضح ہدایات کے باوجود انٹرنیٹ کی تاحال بندش انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے الخدمت جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے خیبرپختونخواہ سیلاب متاثرین کی بہترین خدمات جماعت اسلامی پرعوام کے اعتماد کامظہرہے جماعت اسلامی انشاء اللہ امورمملکت بھی دیانتداری سے چلانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔
بلوچستان میں سب کچھ بندکرنے،ماورائے آئین اقدامات،ظلم وجبرلاقانونیت ناانصافی کی وجہ سے عوام غم وغصے کرب وازیت میں ہیں۔
قانونی تجارت کیلئے اورتاجروں کوفاقہ کشی سے بچانے کیلئے بارڈرفوری کھول دیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے امرائے اضلاع کوہدایت کی کہ پختونخواہ کے سیلاب بارش متاثرین کی مدد کیلئے شہروپبلک مقامات پرفنڈریزنگ کیلئے امدادی کیمپس جھولی پھیلاومہم چلائیں
متاثرین ہمارے امداد کے منتظر ہیں الخدمت فاونڈیشن جماعت اسلامی مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کیساتھ ہیں الحمدللہ جماعت اسلامی الخدمت فاونڈیشن کی مرکزی وصوبائی قیادت ہزاروں رضاکارورکرزوذمہ داران دن رات متاثرین کی مددمیں مصروف ہیں جماعت اسلامی نعرے ودعوے نہیں مصیبت کی گھڑی میں پریشان حال عوام کیساتھ ہیں۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کونوگوایریابنادیاگیاہے شاہراہیں محفوظ ہیں
نہ شہراورشہری۔خوف ودہشت کاماحول ہے دہشت گردوں ملک وملک دشمنوں کے بجائے بے دہشت وخوف پیداکرنے کیلئے گناہ لاتعلق افرادکواٹھائے جاتے ہیں سیکورٹی فورسزعوام کے جان ومال کی حفاظت، تحفظ کے بجائے کاروبار،بھتہ خوری میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے عوام کوان کے حال پرچھوڑدیاگیاہے۔
بلوچستان کے عوام بدحال پریشان نوجوان بے روزگارہیں تاجروں کی قانونی تجارت کیلئے بھی بارڈرزبند،طلباء کی تعلیم آن لائن کاروبار کیلئے انٹرنیٹ بند،ٹرانسپورٹرز کیلئے شاہراہیں وراستے بند،طلباء کیلئے اچھی تعلیم ناپید،مریضوں کیلئے معیاری علاج نہیں۔طاقتورطبقے بلوچستان کوریگستان وبندکرکے حالات کیوں خراب،عوام کے غم وغصے کوکیوں دعوت دے رہے ہیں؟نوجوانوں میں اشتعال کیوں پیداکررہے ہیں؟بلوچستان کیعوام پرموٹروے وسفرکی جدیدومعیاری سہولیات کیوں حرام ٹھرائے گیے ہیں ان مظالم کے خلاف، حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی نے حق دوبلوچستان کومہم شروع کیا ہے انشا ء اللہ عوام وبلوچستان دشمنوں سے عوامی تائیدوحمایت سے جمہوری مذاہمت کرکے آئینی حقوق چھیں لیں گے۔عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں