|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2025

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال،

نوجوانوں کی ترقی اور صوبے کے عوامی فلاحی منصوبوں سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے

تاکہ وہ ملک و قوم کی تعمیر میں فعال کردار ادا کر سکیں نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے صوبائی حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی ضرورت ہیں۔
 پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جمال خان رئیسانی سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن پسپا ہو رہے ہیں، اور یہ صرف آغاز ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں اتفاق ہوا کہ قومی بیانیہ اب پہلے سے زیادہ قوت اور وضاحت کے ساتھ ابھرے گا۔فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کار انجام کو ضرور پہنچیں گے۔ شہداء￿ کے خون کا قرض مقدس امانت ہے اور یہ حساب پورا ہو کر رہے گا