|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2025

خضدار: خضدار میں انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی بندش کو تین ماہ مکمل ہوگئے ہیں، جس نے شہریوں کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

یہ بندش طلبا، تاجروں اور عام لوگوں کے لیئے ناقابلِ برداشت ہوچکی ہے۔

طلبا آن لائن کلاسز اور امتحانات سے محروم ہیں، جس سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

تاجروں کا آن لائن کاروبار ٹھپ پڑا ہے، جس سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے بغیر روزمرہ زندگی مفلوج ہوگئی ہے، اور رابطوں سے کٹ جانے کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے۔شہریوں نے انٹرنیٹ کی بندش کو بنیادی سہولیات سے محرومی قرار دیتے ہوئے حکام سے فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس بندش کے بعد شہریوں کا انحصار *پی ٹی سی ایل* پر تھا، مگر کمپنی نے کوئی قابلِ ذکر کارکردگی نہیں دکھائی۔

نتیجتا، شہریوں کی مایوسی اور غم و غصہ بڑھتا رہا۔
٫