|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ سال فٹ بال ورلڈکپ کے ڈرا کی تقریب واشنگٹن میں ہونے کا اعلان کردیا۔

اگلے برس ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے ڈرا کی تقریب 5 دسمبر کو واشنگٹن کے جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس میں ہوگی۔

اس حوالے سے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باقاعدہ اعلان بھی کیا ہے۔

واضح  رہے امریکا، کینیڈا ور میکسیکو فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے، ایونٹ کے 13، 13 میچز میکسیکو اور کینیڈا میں ہوں گے جب کہ فٹ بال ورلڈکپ کے بقیہ میچز امریکا کے 11 شہروں میں ہوں گے۔