کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، متعدد مکانات کونقصان پہنچا ضلعی انتظامیہ کے مطابق اتوار کو موسیٰ خیل میں تیز ہوائوں کے ساتھ طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی
جس کے تحت موسیٰ خیل کے محلہ جعفر آباد اور ملحقہ آبادی میں پانی داخل ہوگیا انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے کے باعث 1مکان مکمل تباہ جبکہ 30سے زائد مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا
تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا انتظامیہ کے مطابق کنگری موسیٰ خیل روڈ کو کوٹ خان محمد کے مقام پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا جبکہ سیلابی ریلے میں کمی آنے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جائیگا۔