کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ تاسیس جماعت اسلامی26اگست کو جماعت اسلامی کے قیام کو یاد کرتے ہیں وہ دن جب بانی جماعت سید ابوالاعلیٰ مودودی نے ایک ایسی تحریک کی بنیاد رکھی گئی جو قرآن و سنت کی روشنی میں ایک اسلامی و فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔
ہم سب مل کر اس دن کے عزم کو تازہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں تقاریب سے خطاب اوروفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ آج یومِ تاسیس جماعت اسلامی26اگست وہ عظیم دن ہے جب بانی جماعت اسلامی سید ابو الاعلیٰ مودودی نے قرآن و سنت کی روشنی میں ایک ایسی تحریک کی بنیاد رکھی جو پاکستان کو اسلامی،خوشحال اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے آج بھی سرگرمِ عمل ہے۔بدقسمتی اورآئین سے روگردانی نااہل حکمرانوں فوجی آمریت کی وجہ سے عوام بدحال پریشان لٹیروں کے رحم وکرم پرہے حکمران،مقتدرقوتیں عوام کی حالت بدلنے دیانتداری وخدمت کے بجائے خودکوبچانے خودکومالامال کرنے لوٹ مار،عوام کودبانے میں مصروف ہیں۔
حکمرانوں مقتدرقوتوں کواہل بلوچستان کووسائل،حقوق دینے ہوں گے
۔بارڈربندش،لاتعلق بے گناہ انسانوں کی جبری گمشدگیاں،نقلی حکمران، ساحل پرٹرالرمافیاز،چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل لوٹ ماربھتہ خوری جیسے مسائل مشکلات کی وجہ سے بلوچستان کے عوام پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج جماعت اسلامی 84سال کی ہوگئی یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جماعت اسلامی محض ایک جماعت نہیں بلکہ ایک مقصد،ایک فکر اور ایک عزم کا نام ہے۔آئیے!آج کے دن ہم عہد کریں کہ اس مشن کو آگے بڑھائیں گے اور ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست اوربلوچستان کوپرامن خوشحال صوبہ بنانے کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں گے۔جماعت اسلامی امید کی کرن ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی کی عوامی انقلابی جدوجہد جمہوری مذاہمت کی بدولت اہل بلوچستان کوحقوق میسرہوں گے۔