اسلام آباد : پاکستان کو بلوچستان میں گھروں کی تعمیر کے لیے چین کی جانب سے 6ملین ڈالر کی گرانٹ موصول ہوگئی۔
اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جولائی 2025کیلئے جاری ماہانہ غیر ملکی اقتصادی معاونت کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین کی طرف سے 6ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بتایا کہ چینی تعاون بلوچستان میں گھروں کی تعمیر نو پر مرکوز ہے جو اکثر سیلاب اور دیگر قدرتی چیلنجز سے متاثر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تعاون پاکستان کی ترقی کیلئے چین کے عزم اور ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور ہائوسنگ کی استعداد کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔