|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2025

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹے کی قیمت رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بلوچستان میں گزشتہ 10 روز کے دوران 7 ہزار روپے تک دستیاب 100کلو بوری کی قیمت میں 2ہزار روپے اضافے کے ساتھ ایک بوری 9ہزار روپے تک پہنچ گئی کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 سے 200 روپے اضافہ ہوگیا۔

اس کے علاوہ چمن میں ڈیلرز ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب ملز آٹے کی 6ہزار 900 روپے میں دستیاب 100 کلو بوری کی قیمت 2 ہزار روپے اضافہ کے ساتھ اب 8ہزار 900 روپے کی ہوگئی۔اسی طرح مقامی فلور ملز کا 7ہزار 200 روپے میں دستیاب 100 کلو بوری فائن آٹا اب 9ہزار 150 روپے میں مل رہا ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سندھ پنجاب میں طوفانی بارشیں، گندم کی قیمت میں اضافے سمیت کئی وجوہات کو جواز بناکر مل مالکان خودساختہ اضافہ کر رہے ہیں۔ فلور ملز ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اوسط قیمت میں اضافے کا رجحان صرف شہروں تک محدود نہیں بلکہ صوبے بھر میں ہے۔ یہی رجحان رہا تو اگست کے اختتام تک آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔