|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2025

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون (جے بی آئی سی) کے وفد سے ملاقات کی، جس میں ریکوڈک منصوبے میں جاپانی بینک کی دلچسپی پر گفتگو کی گئی۔ وفد کی قیادت جے بی آئی سی کے کان کنی اور میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل، ٹارو کیٹو نے کی۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے اس ملاقات میں ریکوڈک منصوبے میں جاپان بینک کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت میں جاپانی سرمایہ کاری اور اعتماد کا یہ مظہر ہمارے لیے خوش آئند ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریکوڈک منصوبے کو وفاقی اور صوبائی سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے، اور یہ منصوبہ پاکستان میں ذمہ دارانہ اور پائیدار کان کنی کے معیار کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت نے مائننگ فریم ورک کی ہم آہنگی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ایک محفوظ اور متوازن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کے لیے تمام ضروری قانونی اور انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔جے بی آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل، ٹارو کیٹو نے اس موقع پر کہا کہ جاپان بینک نہ صرف کان کنی بلکہ مجموعی توانائی کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھانے پر کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ “ہم پاکستان میں توانائی کے شعبے کی ترقی اور پائیدار کان کنی کے عمل میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تیار ہیں