|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2025

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ سٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں توسیع پر مبنی منصوبے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ 

ایک بیان میں عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ نصر اسپتال پر اسرائیلی حملہ بے حسی ہے۔ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی آبادکاریاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ سربراہ نے ایک بار پھر غزہ میں مستقل جنگ بندی، بلا روک ٹوک امداد کی رسائی اور یرغمالیوں کی رہائی کی اپیل کردی۔

سربراہ یواین نے مزید کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں، یہ ایسے دانستہ فیصلوں کا نتیجہ ہے جو بنیادی انسانیت کی نفی ہے، عام شہریوں کو بھوکا رکھنا کبھی بھی جنگ کا طریقہ نہیں ہونا چاہیے۔