اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے تھانہ لاچی کی حدود میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
ایک بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے3 حملہ آور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہااورکہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید اے ایس آئی اشفاق کو خراج عقیدت پیش کیا اورشہید اے ایس آئی اشفاق کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی اور کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
کے پی کے پولیس نے ہمیشہ خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔خوارجی دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔