|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2025

کوئٹہ :  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں و طلبا کوتعلیم تربیت ومددکیساتھ انہیں ہنرمندبنانے کی ضرورت ہے

الخدمت فانڈیشن کابنوقابل پروگرام بلوچستان کے عوام کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

نوجوان تعلیم وہنرسے لیس ہوکرجہالت ناخواندگی کامقابلہ کریں گے بنوقابل پروگرام پہلے مرحلے میں کوئٹہ سے آغاز 19ستمبر پھر گوادر،جعفرآباد لورالائی میں شروع کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں جماعت اسلامی والخدمت فاونڈیشن کے ذمہ داران وکارکنان مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرپارلیمانی سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی، نائب امرا زاہداختربلوچ حافظ نورعلی،امیرضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند،الخدمت فاونڈیشن بلوچستان سیکرٹری عبدالمجیدسربازی،کوئٹہ کے صدرطیب فریدخان سمیت کمیٹیوں کے ذمہ داران بھی شریک رہے۔

اس موقع پربنو قابل پروگرام کوئٹہ، 19ستمبر کو انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

بنو قابل پروگرام کوئٹہ کے تحت19 ستمبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اجلاس میں انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اور طلبہ و طالبات کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹنگ اور آگاہی مہم کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر انتظامی تقسیم کار اور اضافی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں تاکہ ٹیسٹ کے روز تمام انتظامات بہترین انداز میں انجام دیے جا سکیں۔واضح رہے کہ انٹری ٹیسٹ کے موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی طور پر کوئٹہ پہنچیں گے اور طلبہ و والدین سے خطاب کریں گے۔