|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2025

کوئٹہ : گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بیوٹمز یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا مقصد ایک اعلیٰ معیار کا تعلیمی ادارہ قائم کرنا ہے جو طلباء کو اعلیٰ درجے کی سہولیات اور وسائل مہیا کرے۔

گورنر مندوخیل نے ژوب کے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے تمام متعلقہ ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ زیرتعمیر اکیڈمک بلاکس، اسپورٹس کمپلیکس، ہاسٹلز اور گیسٹ ہاؤسز وغیرہ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا

اور طلباء کو فائدہ ہوگا۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ ژوب کے تعلیمی اداروں میں طلباء کی تعداد کے پیش نظر ہماری منصوبہ بندی کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق ہونی چاہیے ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک مضبوط بنیاد بنائیں۔

یہ بات انہوں نے بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کیمپس سے متعلق بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی. بریفنگ میں پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان کلیم اللہ بابر، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میروائس کاسی، کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالسلام لودھی اور رجسٹرار ڈاکٹر احسن اچکزئی بھی موجود تھے.

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ژوب ڈویژن کو ایک ممتاز تعلیمی مرکز میں تبدیل کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اس وژن کے حصول کیلئے ہر ذی شعور شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بات طے ہے کہ ہمارے خطے کا مستقبل ہمارے آج کے اعمال پر منحصر ہے۔
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل ڈسٹرکٹ پشین میں عوامی جرگہ کے ساتھ کیے گئے ترقیاتی کاموں کے وعدوں پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے جن کے بہت مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ گذشتہ مہینے میرے دورہ پشین کا مقصد اس کے عوام کو درپیش مشکلات خاص طور سے صحت، تعلیم اور امن و امان سے متعلق حقائق کا براہ راست جائزہ لینا اور عوامی مشکلات کا دیرپا حل پیش کرنا تھا. ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سعداللہ ترین کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تمام مسائل کا فوری حل ممکن تو نہیں ہے تاہم جس حد تک ممکن ہے ہم بعض مسائل کو حل کر رہے ہیں اور بقیہ بھی مستقبل قریب تدریجی انداز میں حل کرینگے. انہوں نے کہ پشین دورے کے دوران ہمارے ساتھ صوبائی وزراء￿ میر سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید خان درانی، میر عاصم کرد گیلو، اور محمد خان لہڑی بھی تھے اور عوامی مسائل اور مشکلات حل کرنے تعاون فراہم کیے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ پشین میں موجودہ یونیورسٹی کیمپس فل فلج یونیورسٹی کی اراضی دینگے۔

انہوں نے کہا کہ پشین ہسپتال کی سڑکوں کی فوری طور تعمیر کرینگے، فل وولٹیج بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گے. ٹیوب ویل کو سولر سسٹم پر منتقل کر کے ہسپتال کو ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔