لورالائی: لورلائی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر و گردونواح میں 25 دن بعد انٹرنیٹ سروس بحال عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی 6 اگست سے صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح لورالائی میں بھی انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند ہوگئی تھی
انٹرنیٹ کی بندش سے ایک طرف عوام ملکی و علاقائی صورتحال سے بیخبر رہے جب کہ دوسری طرف انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری طبقہ، طلباء، زمینداروں، تاجروں ،سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا
25 دن انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے عوام ذہنی مریض بن بیٹھے خاص کر کاروباری حضرات کو مشکلات کے ساتھ ساتھ نقصانات کا بھی سامنا رہا انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے بعد عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔