|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2025

کوئٹہ: ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر سرگرم ہیں اور بلوچستان کے حالات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس کے برعکس جوان دوران ڈیوٹی غفلت کا مرتکب ہوکر موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں

اور حالات کی پرواہ نہیں کرتے ہیں اگر کسی جوان سے کوئی اسلحہ و ایمونیشن ملک دشمن عناصر چھیننے کی کوشش کریں تو مقابلہ کرکے اس کو مارو یا شہید ہوجائو مگر اپنا ہتھیار کسی ملک دشمن عناصر کے حوالے نہ کریں غفلت و لاپرواہی میں ملوث پایا گیا تو اس کے اور انچارج کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملازمت سے برخاست کردیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز بی سی ہیڈ کواٹر بدر لائن میں 12 ربیع اول کی سیکورٹی اور موجودہ حالات کے پیش نظر منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ شاد ابن مسیح پی ایس پی،ایس ایس پی ہیڈ کواٹر، زونل کمانڈر X-IV-III-II-I اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد اللہ اور بلوچستان کانسٹیبلری کے آئوٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے ملک دشمن عناصر سر گرم ہیں اور بلوچستان کے حالات کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں

اس کے برعکس مشاہدے میں آیا ہے کہ جوان غفلت کے مرتکب پائے جاتے اور موجود دحالات کی پروان نہیں کرتے ہیں موبائل ڈیوٹی کے دوران اکثر موبائل کا استعمال کرتے ہیں ۔

اسلحہ و ایمونیشن کسی صورت ملک دشمن عناصر کے حوالے نہ کریں۔

بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے انہیں ڈیوٹی سے برخاست بھی کیا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے سے 12 ربی اول ہم سب کیلئے بہت اہمیت کا حامل دن ہے۔

اس دن کو ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی یوم ولادت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

جس میں عید میلاد النبی منانے کے سلسلے میں اسلامی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ایسی تقاریب میں شر پسند عناصر مختلف طریقوں سے دہشت گردی کے واقعات کرتے آرہے ہیں۔ جس سے امن امان میں خلل پڑ جاتا ہے ایک منظم فورس ہونے کے واسطے ہماراحق بنتا ہے کہ ان کا ہر ممکن طریقے سے تدارک کیا جائے۔ اور عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہمیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ شہادت ہمارا نصب العین ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے ہمسائیہ ملک چین کے تعاون سے کافی پروجیکٹس فعال ہیں جس پرنہ صرف چائنیز بلکہ بڑی تعداد میں غیرملکی تجربہ کا کام کر رہے ہیں۔ جو کہ معاشی ترقی میں قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

جس سے اینٹی اسٹیٹ ایجنٹس ان معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے کیلئے کاروائیاں کرنے کا منصوبہ بناتے رہتے ہیں۔ ان معاشی معاونین کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ تمام جوانوں کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ سٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے تا کہ جوانوں کی حاضری کو یقینی بنایا جاسکے۔