|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2025

اکستان میں سکھر ملتان موٹروے پر بددھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے کچے کے درجنوں مسلح ڈاکوؤں نے موٹروے پر آکر مسافر بس اور گاڑیوں پر فائرنگ کردی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ کی وجہ سے خاتون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ سے مسافر بس اور ایمبولینس سمیت گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ڈاکوؤں کا نشانہ بننے والے مسافروں کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کے بعد تمام گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کی۔ تاہم واقعے کے بعد امن و امان اور حفاظتی انتظامات کے پیش نظر موٹروے پولیس نے اعظم پور سروس ایریا اور گڈو انٹر چینج کے قریب دونوں اطراف سے ٹریفک کو عارضی طور روک دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ڈاکو کچے کی جانب فرار ہوگئے۔