|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2025

کوئٹہ: کیچ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے ۔

لیویز کے مطابق جمعہ کو کیچ کے علاقے مند میں کوہ پشت بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار عبدالعزیز اور جمیل احمد شہید ہوگئے۔

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔