|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2025

غزہ جنگ کے معاملے پر اسرائیل پر تنقید کرنے والے سینئر ہسپانوی حکام پر اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

تل ابیب سے اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اسپین کی نائب وزیر اعظم اور وزیر محنت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھے گا۔  

اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسپین کی نائب وزیر اعظم اور وزیر محنت  یولاندا ڈائز پر اسرائیل میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی، یہ پابندیاں اسپین کی وزیر برائے یوتھ اینڈ چلڈرن پر بھی لگائی جائیں گی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم نے آج اسرائیل کے خلاف 9 نئے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔