|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2025

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و صوبائی اسمبلی کے ممبر حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائش گاہ پر قبائلی عمائدین اور علاقے کے عوام کی بڑی تعداد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شرکا نے علاقے کے مختلف مسائل، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور ترقیاتی کاموں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور علاقے میں ترقی کے نئے دروازے کھولنا ان کا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی سیاست کا محور ہے اور وہ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

حاجی علی مدد جتک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بنیادی سہولتیں میسر آئیں اور نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔شرکا نے حاجی علی مدد جتک کی عوامی خدمات کو سراہا اور ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔