|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2025

کوئٹہ:  آل پارٹیز کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ فارم 47کے حکمرانوں کو بلوچستان کی سر زمینوں پر بسنے والے عوام کے حقوق کے حصول کے مسائل کے حل اور مشکلات دور کرنے سے کوئی غرض نہیں انہیں بلوچستان کے قدرتی وسائل، معدنیات، ساحل وسائل سے دل چسپی ہے اس لئے عوام پر سیاسی آئینی جمہیوری جدوجہد کر نے پر قدغن لگا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر بے بنیاد مقدمات درج کر کے پابند سلاسل رکھا جا رہا ہے

ہم سانحہ2ستمبر کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم زیارت وال ،عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان اچکزئی ، نیشنل پارٹی کے اسلم بلوچ، جماعت اسلامی کے زاہد اختر بلوچ، پی ٹی آئی کے نور خان خلجی، بی این پی کے غلام نبی مری سمیت دیگر رہنمائوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا بلوچستان کے تمام اضلاع میں پریس کلبوں کے سامنے مظاہرے کئے گئے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سانحہ 2ستمبر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران تاحال ملزمان کو گرفتار کر نے میں ناکام ہیں شہدہ کاخون رائے گاں نہیں جائے گا فارم 47کے حکمرانوں نے صوبے کے لوگوں کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی سمیت ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے پر امن آئینی جمہوری سیاسی جدوجہد کا راستہ روک کر پر تشدد کاروائیوں کا راستہ اپنایا ہے

جسکی ہم مذمت کرتے ہیں سیاسی رہنمائوں اور جماعتوں کی پرامن جدوجہد ساحل وسائل پر دسترس کے حقوق کے حصول کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاز کیا جا رہا ہے کیونکہ حکمرانوں کو بلوچستان میں بسنے والے لوگوں اور انکی مشکلات سے کوئی غرض نہیں

انہیں بلوچستان کی سرزمین میں چھپی ہوئی قدرتی معدنیات قیمتی خزانوں اور ساحل وسائل سے غرض ہے اس لئے صوبے کو مختلف مشکلات کی جانب دھکیلہ جا رہا ہے ملک شدید بحرانوں اور جکڑا ہوا ہے

اور لا قانونیت کے ذریعے جمہوی اور سیاسی قوتوں کا اختیار چھین کر بذریعہ طاقت چھینا جا رہا ہے اور طاقت کے ذریعے معدنیات اور دیگر وسائل پر قبضہ کیا جا رہا ہے فارم 47کے حکمرانوں کو صوبے کی تعمیر وترقی اور عوامی مشکلات سے کوئی سر وکار نہیں گزشتہ 77سالوں سے طاقت کے ذریعے حقیقی عوامی نمائندوں کو راستہ روکا جا رہا ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں کو عوام کا مینڈیٹ حاصل نہیں انہیں فارم47کے ذریعے مسلط کیا گیا ہے تاکہ صوبے کے وسائل پر طاقت ور قوتوں کے قبضے کو دوام دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہماری پر امن سیاسی آئینی جمہوری جدوجہد حقوق کے حصول تک جاری رہے گی اور 13ستمبر کو آل پارٹیز کے سربراہوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہو گا

جس میں آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کیا جائے گا کوئٹہ کے علاوہ تمام اضلاع میں پریس کلبوں کے سامنے آل پارٹیز کے زیر احتمام احتجاجی مظاہرے کئے گئے مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔