|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2025

کوئٹہ:  ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کے عملے نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے ایرانی شہری سمیت 29 ملزمان کو جیونی سے گرفتار کرلیا

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کے عملے نے کاروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 29 ملزمان کو گرفتارکرلیا گرفتار ملزمان میں 6 کا تعلق بنوں، 4 کا تعلق فیصل آباد، 5 کا تعلق مالاکنڈ،4 کا تعلق ملتان اور خانیوال جبکہ 2 کا تعلق بونیر سے ہے۔

گرفتار ملزمان میں ایرانی شہری بھی شامل ہے دیگر ملزمان کا تعلق حافظ آباد، وزیرستان، وزیر آباد اور کراچی سے ہے ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کرلیاگرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔