|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2025

کوئٹہ :  ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کے عملے نے جیونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے سمندر کے راستے ایران اور بیرون ملک جانے والے ایرانی شہری سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کے عملے نے گزشتہ روز غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے ایرانی شہری سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کے عملے نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 17 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب، کے پی اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

گرفتار ملزمان میں 5 کا تعلق بونیر، 3 کا تعلق ساہیوال، 2 کا تعلق گوجرنوالہ، 2 کا تعلق منڈی بہاالدین ،5 کا تعلق وہاڑی، لاہور، لودھراں، گجرات اور کراچی سے ہے۔گرفتار ملزمان میں ایرانی شہری بھی شامل ہے ملزمان کو جیونی سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے کی یہ کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔