|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2025

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں حقیقی سیاسی قیادت اور کارکنوں کو ریاست اور اس کہ ادارے یا ان کہ آلہ کار ایک سمجھے سوچے منصوبے کے تحت مختلف حربوں سے خوفزدہ کرنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں

مگر بلوچستان کی حقیقی سیاسی قیادت اور کارکنان کسی صورت خوف زدہ ہوئے ہیں نا ہونگے نیشنل پارٹی بیلہ کے رہنما واحد بلوچ کہ گھر پر حملہ بھی ریاستی آلہ کاروں کے گماشتوں کی ناکام کوشش ہے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ واحد بلوچ کو خوف زدہ کر کہ اسے اپنے سیاسی نظریات سے پیچھے ھٹائیں گے

جو ان کی خام خیالی ہے واحد بلوچ نیشنل پارٹی کہ ایک نظریاتی سیاسی کارکن ھیں جو اپنی سر زمین اور قومی جہد کے لیئے طویل پر امن سیاسی جہدوجہد پر عمل پیرا ہیں صوبائی ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے ہتکنڈے سیاسی کارکنوں کے حوصلوں کو مزید مظبوط بناتے ہیں

نیشنل پارٹی اپنے کارکنوں سمیت تمام سیاسی کارکنوں کے دفاع کے لیے اور شرپسند عناصر و گماشتوں کہ خلاف بھرپور سیاسی لائحہ عمل اپناتے ہوئے ھر محاذ پر آواز اٹھائے گی نیشنل پارٹی واحد بلوچ کہ گھر پر حملہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتی ھے کہ حملہ کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ھوئے انہیں گرفتار کرے کیونکہ پر امن سیاسی قیادت ، کارکنوں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔