|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2025

کو ئٹہ: افغان مہاجرین کی انخلاء اور افغانستان واپسی کو بلو چستان ہا ئی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا اس سلسلے میں سنیئر قانون دان سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے آ ئینی درخواست دائر کر دی ہے جس کی سما عت آج 18ستمبر کو ہو گی۔

آئینی درخواست میں سید نزیر آغا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس وقت افغان بچوں کی بڑی تعداد سکولوں و دیگر تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں جن کے سالانہ امتحانات میںصرف چندما ہ رہ گئے ہیں انخلا ء اور واپسی سے ان کا تعلیمی سال ضائع ہو نے اور بڑی تعداد کے اپنے جائیدادوں سے محروم ہو جانے کا بھی امکان ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ افغانی با شندے جن کی پا کستانی شہریوں سے شادیاں ہو چکی ہیں وہ پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے تحت وہ پاکستانی شہریت کے حقدار ہے آئینی درخواست میں سید نزیر آغا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ افغانیوں کی جبری بے دخلی پاکستان کے 1973 کے آئین کے آرٹیکلز،2A، 25,25A,9,سے متصادم ہے اس لئے عدالت عالیہ اس با بت احکامات صادر فر ما ئے ۔ مذکورہ آئینی درخواست کی سما عت آج 18ستمبر کو ہو گی۔