کوئٹہ: کوئٹہ کی رہائشی ڈاکٹر قر العین نے اپنے والدین اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ شب سی ٹی ڈی اور سادہ وردی میں ملبوس اہلکاروں نے ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر بغیر کسی جواز کے میرے بھائی کو گرفتار کر کے گھر سے تین موبائل فون اور دیگر سامان بھی لے گئے ہیں
جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اعلی حکام اس کا نوٹس لے کر اسے رہا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو عدالت روڈ پر قائم احتجاجی کیمپ میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ان کے گھر واقع رند آباد سبزل روڑ پر چھاپہ مارا، جن کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی شامل تھے جنہوں نے میرے بھائی عقیل احمد ولد لعل محمد کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے کر روانہ ہو گئے
اس دوران اہلکاروں نے ان پر اور ان کی والدہ اور بھتجھے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کی تلاشی لی اور ہمارے گھر سے تین موبائل فون بھی لے گئے
انہوں نے کہا کہ اس کاروائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہمارے پاس موجود ہے انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی اقدام کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ہماری اعلی حکام سے درخواست ہے کہ وہ اس ماورائے قانون اقدام کا نوٹس لیں اور ان کی بھائی عقیل احمد کی رہائی کو یقینی بنا کر ان کے خاندان کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے ۔