کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ حکمران اپنی ناکامی کوتسلیم کریں خوف خدا رکھنے اور بہتر نظام اور پارٹی ملک چلا سکتی ہے سندھ اور بلوچستان کا کرپشن میں سخت مقابلہ جاری ہے
مافیا کی سرپرستی سیاسی جماعتوں کے زوال کا سبب بنتی ہیں اچھے لوگوں کو آگے لانے کیلئے جہدوجہد تیز کرنا ہوگی بنو قابل پروگرام نوجوانوں کو مواقع دینے کی راہ ہے جماعت اسلامی کوئٹہ بلوچستان کے پسے ہوئے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمد اسلامک یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر شکیل روشن کاجماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ،پروفیسر ڈاکٹر شکیل روشن،عبدالنعیم رند نے بھی خطاب کیا حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلوچستان میں 26لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں
تعلیم خیرات نہیں بلکہ ہر بچے کا حق ہے بلوچستان میں سورج کی روشنی سے بجلی بنانے کا آسان اور بہتر فارمولا ہے بہاولپور کی بجائے بلوچستان کے زیارت میں سولرپلانٹ لگایاجاسکتاتھاجس سے کم خرچ میں زیادہ بجلی بنائی جا سکتی تھی۔ناانصافیوں،غلطیوں پر بروقت نشان دہی کرتے رہیں گے
صرف رٹ قائم کرنا ریاست کا کام نہیں بلکہ اسکے ساتھ حقوق بھی دینے ہونگے تمام قبائل اور برادریوں کی دیکھ بال حکمرانوں کا فرض ہے۔قبائلی اور نسلی امتیاز نفرت کے لئے نہیں۔
حضور پاکؐ نے انصاف اور میرٹ کو بنیاد بنا کر فیصلے کئے زبان اور قومیت کی بنیاد پر فیصلہ نہیں بلکہ قرآنی تعلیمات کی بنیاد پر ہونے چاہیے۔اسلام کا مجموعی نظام پوری انسانیت ہے۔
تعلیم یافتہ افراداجتماعیت کی مثال بن جاتے ہیں اسلام نے ہمیشہ انفرادیت کی بجائے اجتماعی طور طریقے اور نظام کو تابع کیا اسلام کی بنیاد عدل وانصاف ہے مسلمان کا کام اللہ کی حکمرانی کی جہدوجہد کرنا ہے جماعت اسلامی امت کو جوڑنے اور اللہ کی حاکمیت کا کام کرتی ہے کوئی سردار یانواب،چوہدری حاکم نہیں بلکہ حاکم صرف اللہ ہے جماعت اسلامی مسلک قومیت کے اختلاف پر یقین نہیں رکھتی بلکہ اقلیتوں کو بھی ساتھ رکھتی ہے امریکہ سمیت بہت سے ملک نسل پرستی پر سیاست کرتے ہیں
جماعت اسلامی قوم کے مشترکات کو مدنظر رکھ کر کام کرتی ہے۔ اس موقع پرجماعت اسلامی میں شامل ہونے والے مسلم لیگ ق بلوچستان کے صدرالحمدیونیورسٹی کے وائس چانسلرپرفیسرڈاکرشکیل روشن نے خطاب میں کہا کہ الحمد اسلامک یونیورسٹی الخدمت کے بنو قابل پروگرام میں معاونت فراہم کرے گی بنوقابل پروگرام نوجوانوں کی سوچ کے مطابق انقلابی تعلیمی قدم ہے
بلوچستان کے خوف کی فضاتعلیم ترقی عدل وانصاف کی فراہمی سے ختم کیاجاسکتاہے بلوچستان کی سرزمین بنجر نہیں پورے پاکستان کو شجرسایہ داراوت پھل دے سکتی ہینوجوانوں کی سوچ کے مطابق پروگرام دینا اصل خدمت ہے نوجوانوں کی تربیت ہی سیاست کا مقصد ہے۔علم کا شعور عام کرنے ہی ہوگاشمولیتی تقریب سے امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو ڈاکٹر شکیل جیسی شخصیات کی ضرورت ہے جماعت اسلامی میں شمولیت پرخوش آمدیدومبارکباد پیش کرتے ہیں ان کی شمولیت سے ہمارے حوصلے وہمت میں اضافہ ہوگابااثرشخصیات سے گزارش ہے توبہ کرکے جماعت اسلامی میں شامل ہوجائے تاکہ اسلا می نظام کے نفاز،عوامی مسائل کے حل،حقوق کے حصول کی راہ ہموار ہوجائے۔
جماعت اسلامی عام آدمی کی نمائندگی کررہی ہے۔شمولیتی تقریب میں جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر پارلیمانی سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی، سابق امیرصوبہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالحق ہاشمی، عبدالمتین اخونذادہ مرتضی خان کاکڑ زاہداختربلوچ ڈاکٹرعطا الرحمان، مولانا عبدالکبیرشاکر،مولانامحمدعارف دمڑ،جمیل احمد کرد ودیگرذمہ داران نے شرکت کی۔