|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2025

ڈیرہ مرادجمالی:  پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان ہے ڈیرہ مرادجمالی شہر کی عوام کو مالکانہ حقوق الاٹمنٹ گھروں تجارتی مراکز الاٹمنٹ بڑا خواب اور انتخابی منشور میں شامل تھا جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے

ضلعی انتظامیہ نصیرآباد نے عوام الناس سے گھروں تجارتی مراکز کی الاٹمنٹ کرنے کیلیئے مقامی سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے

عوام اپنے گھروں تجارتی مراکز کی الاٹمنٹ کیلیئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے دفتر سے درخواستیں دیں میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ ہماری سیاست سبز باغ دکھانے کے بجائے عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے مختصر عرصے میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی سے نصیرآباد میں میڈیکل کالج، جگر پیوندکاری اسپتال پٹ فیڈرکینال کا لائنگ پروجیکٹ اور ڈیرہ مرادجمالی شہر کیلیئے ماسٹر پلان لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں

میگا پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے نہ صرف عوام الناس کو صحت کسانوں زمینداروں کو زرعی پانی میسر ہوگا اور ڈیرہ مرادجمالی کے ماسٹر پلان کے تحت 3ارب خرچ کرکے جدید شہر بنائیں گے ماسٹر پلان کے تحت عوام کو سہولیات میسر ہوگی اور کہاکہ عوامی کے حل کیلئے ہمارے دروازے سب کیلیئے کھلے ہوئے ہیں