|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2025

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل اور اس کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مرحلہ وار الحاق سے ڈرنا نہیں چاہیے۔
 انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ خوفناک ہے۔ یہ موت اور تباہی کی بدترین سطح ہے جو میں نے بطور سیکریٹری جنرل اپنے وقت میں دیکھی یا شاید اپنی زندگی میں۔‘

انتونیو گوتریس نے کہا کہ قحط، صحت کی موثر دیکھ بھال کا مکمل فقدان، مناسب پناہ گاہوں کے بغیر زندگی گزارنا، فلسطینی عوام کے مصائب کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔‘
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ سربراہی اجلاس کے لیے 140 سے زائد عالمی رہنما جمع ہو رہے ہیں۔ رواں برس اس عالمی اجلاس میں فلسطینیوں اور غزہ کے مستقبل کے موضوعات غالب رہیں گے۔
اسرائیل نے مغربی ممالک کی جانب سے اس اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے کے منصوبے کی حمایت کرنے کی صورت میں مغربی کنارے کو الحاق کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ’ہمیں جوابی کارروائی کے خطرے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔‘
انہوں نے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم جو کر رہے ہیں وہ ہم کریں یا نہ کریں، پھر بھی یہ کارروائیاں جاری رہیں گی لیکن کم از کم عالمی برادری کو متحرک کرنے کا ایک موقع ہے تاکہ ایسا نہ ہونے کے لیے دباؤ ڈالیں۔‘