|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2025

اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر مشر محمود خان اچکزئی سے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات و روزنامہ آواز تاجر کے ایڈیٹر انچیف سیف الدین نثار نے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں 2 ستمبر کو کوئٹہ میں سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی میں خودکش دھماکہ کے واقعہ میں مشر محمود خان اچکزئی کی خیریت دریافت کی اور 8 ستمبر کو بلوچستان بھر میں کامیاب تاریخی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال پر مبارکباد دی۔ محمود خان اچکزئی نے بلوچستان کے کامیاب شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو بلوچستان کے عوام اور تاجروں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے

کہ 8 ستمبر کی تاریخی ہڑتال بلوچستان کی عوام کی فتح، وفاقی اور صوبائی جعلی مینڈیٹ سے منتخب حکومت کیخلاف ریفرنڈم تھا ۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ عوام اور تاجروں کی مسائل کے لیے آواز اٹھائی ہے ۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ آئین پاکستان کی جنگ لڑی ہے اور ظالم اور مظلوم کی جنگ میں ہمیشہ مظلوم کا ساتھی بنی ہے،بلوچستان کے تمام سیاسی پارٹیوں،عوام، تاجر، علماء کرام اور صحافیوں کو چاہیے کو وہ اپنے صوبے میں جاری ظلم بربریت امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر آواز اٹھائیں۔