|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2025

 بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈیگاری قتل کیس میں سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور کر لی۔

سردار شیرباز نے ڈیگاری قتل کیس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ عدالت نے سردار شیرباز کو 5  لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ 

واضح رہے کہ سردار شیرباز کو ڈیگاری قتل کیس میں 3 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈیگاری میں ایک خاتون اور مرد کو جرگے کے حکم پر قتل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔