تربت: 25 مئی 2025 کو کراچی سے مبینہ طورپر لاپتہ ہونے والے زکریا اسماعیل 4مہینہ بعدگزشتہ روز بازیاب ہوگئے،
زکریا اسماعیل کو کراچی سے مبینہ طورپر اٹھاکر لاپتہ کردیا گیا تھا جو چار ماہ تک لاپتہ رہے، ان کی رہائی کے بعد لواحقین نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کا یہ سلسلہ شدید انسانی المیہ ہے،
کیونکہ ہر بازیابی اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ اب بھی سیکڑوں لوگ لاپتہ ہیں جن کے اہلِ خانہ اذیت ناک انتظار میں ہیں۔