تربت: گوگدان روڈ پر بم برآمد، سیکیورٹی فورسز نے راستہ بند کردیا، تربت کے علاقے گوگدان اور ڈنک کے درمیان سڑک پر نصب بم برآمد ہوا ہے،
نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی مبینہ آئی ای ڈی (IED) کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور حفاظتی اقدامات کے تحت سڑک کو دونوں اطراف سے بند کردیا،
پولیس حکام کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جو موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنائے گا، واقعہ کے باعث علاقے میں ٹریفک معطل ہوگئی تاہم مسافروں کی سہولت کے لیے ٹریفک کو متبادل راستے سے گزارا جارہا ہے۔