کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر بیوی کو قتل کر دیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاپولیس کے مطابق کچلاک کے کلی لنڈی شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کے بعد ملزم لاش کو خاموشی سے بوستان قبرستان میں دفنانے کی کوشش کی۔
تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے