|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2025

کوئٹہ : بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس مزید تین روز کیلئے بند کردی گئی ۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز عمران حیات نے بتایا کہ کوئٹہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس 3 روزتک بحال ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ مستونگ کے علاقے دشت میں دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کے پٹڑی سے اترنے سے ریلوے پل اور ٹریک کافی متاثر ہوا ہے،عمران حیات خان نے بتایا کہ پل کی مرمت کیلئے2سے3 دن کا وقت درکار ہے،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کا کہناتھا کہ کوشش ہے کم سے کم وقت میں ٹرین سروس بحال کردیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں 23ستمبر کو پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے بعد پٹڑی سے اتری گئی تھی حادثے میں متعدد مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے ۔