کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنماء فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نہ صرف صوبائی سطح پر بلکہ مستقبل قریب میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی بلوچستان اور پاکستان کی نمائندگی کرے گی،
پارٹی جب حکومت میں تھی تو ترقیاتی منصوبوں، خصوصا سڑکوں کی تعمیر پر جس طرح کام کیا گیا، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک مرتبہ پھر بھرپور طریقے سے سیاسی میدان میں متحرک ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن بھی ایک مثبت عمل ہے، اس کے ذریعے پارٹی مزید فعال اور منظم ہوگی۔
انشاء اللہ آپ دیکھیں گے کہ بی اے پی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں اپنی تنظیم سازی کرکے ایک مضبوط سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئے گی
۔فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ جب بی اے پی حکومت میں تھی تو کس طرح ترقیاتی کام ہوئے اور آج بھی لوگ ان منصوبوں کی گواہی دیتے ہیں۔ ان کے مطابق مستقبل قریب میں بلوچستان عوامی پارٹی ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کرکے صوبے کو نئے دور میں لے کر جائے گی۔