|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2025

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز بوگس ایف آئی آر کے خلاف کواش منٹ پٹیشن دائر کردی

گزشتہ روز پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل، مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ،مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار ، ، ماما قدیر بلوچ ، علامہ مقصود ڈومکی ، مرکزی رہنماء و ضلعی صدر غلام نبی مری ، ثناء بلوچ ، میر مقبول لہڑی ،ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، حورین بلوچ اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کے بوگس مقدمے کے خلاف ہائی کورٹ میں کوش منٹ پٹیشن دائر کردی ہے

اس موقع پر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم ایسے بوگس کیسز سے نہیں گھبرائیں گے، بی وائی سی رہنماو ¿ں کی رہائی کے لیے ہمارے دھرنے کے بعد ہمارے خلاف درجنوں بوگس ایف آئی آر درج کی گئی ہیںہم پر امن جدوجہد کرتے ہوئے ہرپلیٹ فارم پر ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔