ژوب: گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار جیت سیاست کا حصہ ہے عوام کی خدمت میرا مشن ہے
انہوں نے کہا کہ نیت صاف ہو خدمت کا جذبہ ہو اسی حساب سے اللہ تعالیٰ انہیں عزت افزائی کرتا ہے ژوب کے عوام نے ہر بار ووٹ دیکر اعتماد کیا ہے میری سیاست صرف ژوب تک محدود نہیں بلکہ پورے پاکستان کی سطح پر سیاست کررہا ہوں ۔
یہ بات انہوں نے ژوب میں کلی اپوزئی نوجوانان کمیٹی کے زیر اہتمام شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی کسی کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں کیا ہے جمعیت علمائے اسلام کے سابق صوبائی امیر مولانا محمد خان شیرانی اور پختونخوا میپ کے سابق ایم این اے مرحوم عبد الرحیم ایڈووکیٹ سیاست اور الیکشن کے دوران ہمارے مخالف تھے
لیکن الیکشن کے بعد ایک دوسرے کی عزت کرتے تھے کسی بھی کام میں رکاوٹ نہیں بنے آور سابق صوبائی وزیر مھٹا خان کاکڑ کے کاموں میں مداخلت نہیں کی لیکن بدقسمتی سے ایم بی اے ڑوب نمائندگی کی اہلیت کے قابل نہیں اپنی نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈال رہے ہیں
ایک پولیس اہلکار کی غلطی کو اسمبلی فلور پر پیشں کرنا اپنی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ نے اسمبلی فلور پر جواب دیا انہوں نے کہا کہ ڑوب کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ڑوب میں تیس سال پہلے صرف ایک ماڈل ہائی اسکول موجود تھا اپنے دور حکومت میں 37 ہائی اسکول منظور کرائیں ہیں انہوں نے کہا کہ ڑوب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے تکمیل سے ڑوب ترقی کے دور میں شامل ہوگا انہوں نے کلی اپوزئی کے لیے ایمبولینس۔
سکول بس۔ بجلی کی کھمبے اور ٹرانسفارمر، روڈوں کی بلیک ٹاپ، مشترکہ واٹر سپلائی دو عدد بڑے بور، پروٹیکشن وال دینے کا وعدہ کیا تقریب سے کلی اپوزئی ملک شیراب مندوخیل، سابق بی ڈی اے چیئرمین شہباز خان مندوخیل،نادر خان مندوخیل اکبر خان مندوخیل نور خان مندوخیل اعظم خان مندوخیل حبیب الرحمن مندوخیل ضیا الرحمن نے بھی تقریب سے خطاب کیا بعد ازاں مہمانوں کے عزاز میں ظہرانہ دیا اور مہمانوں کو روایتی پگڑی پہنائیں